وفاقی وزیر محسن نقوی کاہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور چار دیگر سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش

وفاقی وزیر محسن نقوی کاہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور چار دیگر سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور چار دیگر سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اتوار کواپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے 6 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور چاروں اہلکاروں نے آپریشن کےدوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کردار ادا کیا۔محسن نقوی نےکہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں نے ملک کے تحفظ اورامن و سلامتی کے لیے ان کے عزم کو ثابت کیا ہے، ان کی خدمات قوم کے لیے باعث فخر رہیں گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے شہید اہلکاروں کو قومی فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں،

قوم ان عظیم شہداء کے قرض کو کبھی مکمل طور پر ادا نہیں کر سکتی جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔انہوں نے شہداء کےاہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں شریک اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد اور خراج عقیدت پیش کیا جاتا رہے گا۔

مزید خبریں