وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کا قاہرہ میں دو روزہ عالمی کانفرنس کے موقع پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے گوادر پورٹ کو دنیا کی جدید ترین بندرگاہ بناکر سمندری راستے سے عالمی تجارت کو فروغ دینے کےلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے کیونکہ بحیرہ عرب اور نہر سویز عالمی تجارت کے اہم ترین بحری تجارتی روٹس ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے گوادر پورٹ کو دنیا کی جدید ترین بندرگاہ بناکر سمندری راستے سے عالمی تجارت کو فروغ دینے کےلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے کیونکہ بحیرہ عرب اور نہر سویز عالمی تجارت کے اہم ترین بحری تجارتی روٹس ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاہرہ میں دو روزہ عالمی کانفرنس کے موقع پر کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بحیرہ عرب سمندری راستوں سے عالمی تجارت کا مرکز ہے اور70 فیصد عالمی تجارت اس راستے سے ہو رہی ہے جس کو مزید فروغ دینے کےلئے پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین نے سی پیک منصوبہ شروع کر کے سمندری راستوں سے عالمی تجارت کو نئی جہت دی ہے جس کی وجہ سے گوادر بندرگاہ سے بحیرہ عرب اور نہر سویزکے راستے عالمی بحری تجارت کو مزید فروغ اور استحکام حاصل ہوگا۔

مزید خبریں