وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا نائب امیر جماعت اسلامی سے رابطہ ، وزیر اعظم سے جماعت کے وفد کی جلد ملاقات کی یقین دہانی کرائی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے وزیر اعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی جلد ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق پروفیسر احسن اقبال نے وزیر اعظم کا امیر جماعت اسلامی کے لئے …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے وزیر اعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی جلد ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق پروفیسر احسن اقبال نے وزیر اعظم کا امیر جماعت اسلامی کے لئے پیغام پہنچایا۔

انہوں نے لیاقت بلوچ کو بتایا کہ وزیر اعظم کی امیر جماعت اسلامی سے گفتگو میں جس ملاقات پر اتفاق ہوا تھا وہ باہمی اتفاق سے جلد ہو گی۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، مل بیٹھ کر اس پر مزید گفتگو کریں گے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے احتجاج کی کال واپس لینے کی بات کی تھی جس پر انہوں نے احتجاج کی کال مؤخر کر دی تھی۔