وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان، قمر الزمان،نثار جعفری، اویس چوہدری، بختاور خان اور اظہر سراج شامل تھے جبکہ سیکرٹری مواصلات، آئی جی موٹرویز اور چیئرمین این ایچ اے نےبذریعہ وڈیو لنک شرکت کی اور اہم امور پر بریفنگ دی۔ وفد نے موٹر وے پولیس کے بہتر طرز …
وفاقی وزیر مواصلات سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے وفد کی ملاقات ،افسران کوایکسل لوڈ پالیسی پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت کی

مزید خبریں
لاہور۔24ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان، قمر الزمان،نثار جعفری، اویس چوہدری، بختاور خان اور اظہر سراج شامل تھے جبکہ سیکرٹری مواصلات، آئی جی موٹرویز اور چیئرمین این ایچ اے نےبذریعہ وڈیو لنک شرکت کی اور اہم امور پر بریفنگ دی۔ وفد نے موٹر وے پولیس کے بہتر طرز عمل پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر مواصلات نے افسران کوایکسل لوڈ پالیسی پر مزید موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسل لوڈ پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی،مربوط پالیسی کے لئے انڈسٹریز، ایف بی آر اور متعلقہ محکموں کو آن بورڈ کریں،انہوں نے سیکرٹری مواصلات کو 30 ستمبر کو آئندہ مشاورتی اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں موٹروے پولیس کو خلاف ورزی پر ایف آئی آر کے اندراج کا اختیار دینے پر غور کیا گیا،
وفاقی وزیر نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو محکمہ مواصلات سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے،درپیش مسائل پر سیکرٹری مواصلات، پنجاب اور سندھ حکومت سے بات چیت کریں۔ ملاقات میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے سیمنٹ فیکٹریوں کے حوالے سے درپیش مسائل کی نشاندہی کی،اس موقع پر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس نے حکومت سے مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہوئےوفاقی وزیر مواصلات کے اقدامات پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔








