وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا پشاور کے سکول حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا پشاور کے سکول حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے پشاور کے نجی سکول کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افسوسناک حادثے میں معصوم بچوں اور اساتذہ کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل شدید غمگین ہے۔
وزیر مواصلات نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ا ن کا کہنا تھا کہ سکول حادثے کے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں ۔