وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز کے قریب دھماکہ کی شدید مذمت، شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں میں وفاقی وزیر نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں میں وفاقی وزیر نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد اور مکمل صحتیابی نصیب فرمائے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں نڈر پولیس اور سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کر کے دم لیں گی، فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

مزید خبریں