وفاقی وزیر مواصلات کا پسنی دھماکے میں میجر وجاہت وحید کی شہادت پر افسوس کا اظہار

وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے پسنی دھماکے میں پاک فوج کے میجر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں عبدالعلیم خان نےمیجر وجاہت وحید شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں میجر وجاہت وحید کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے۔

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے پسنی دھماکے میں پاک فوج کے میجر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں عبدالعلیم خان نےمیجر وجاہت وحید شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں میجر وجاہت وحید کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے پاک فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں،میجر وجاہت وحید شہید نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جان قربان کی،شہدا کی قربانیاں پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔انہوں نےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ میجر وجاہت وحید شہید کے درجات بلند اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔