وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی طرف سے مذاکرات سے متعلق پوسٹ پر ردعمل

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی طرف سے مذاکرات سے متعلق پوسٹ پر ردعمل

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی طرف سے مذاکرات سے متعلق پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی دعوت دی اور بات چیت کی حمایت کی ہے۔

بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے اور مستقبل میں بھی مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی کو اپنے طرز عمل پر بھی غور کرنا چاہیے۔

مزید خبریں