وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے محکمہ انسانی حقوق کے ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا

لاہور۔27 ستمبر(اے پی پی )محکمہ انسانی حقوق وا قلیتی امور پنجاب اور سرچ فار جسٹس کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر انسانی حقو ق ڈاکٹر شیریں مزاری نے خصوصی شرکت کی اور ” ویب پورٹل برائے بین الاقوامی معاہدہ جات“ کا افتتاح کیا جبکہ تقریب میں صوبائی وزیربرائے انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین و دیگر وزراءپارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق مہندرا پال سنگھ،ہائی کمشنر ز یورپی یونین اینی …

لاہور۔27 ستمبر(اے پی پی )محکمہ انسانی حقوق وا قلیتی امور پنجاب اور سرچ فار جسٹس کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر انسانی حقو ق ڈاکٹر شیریں مزاری نے خصوصی شرکت کی اور ” ویب پورٹل برائے بین الاقوامی معاہدہ جات“ کا افتتاح کیا جبکہ تقریب میں صوبائی وزیربرائے انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین و دیگر وزراءپارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق مہندرا پال سنگھ،ہائی کمشنر ز یورپی یونین اینی مارشل اور آسٹریلیا سے بشریٰ ضیاءبھی موجود تھے۔محکمہ انسانی حقوق کی تخلیق کردہ ویب پورٹل کے باعث جی ایس پی پلس کی حیثیت کو مضبوط بنانے کے ساتھ رپورٹنگ کو ہموار کیا جا سکے گا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز سیکرٹری انسانی حقوق نے خطبہ استقبالیہ سے کیا اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے محکمانہ کارکردگی بارے چیدہ چیدہ اقدامات پر روشنی ڈالی جبکہ چیف ایگزیکٹو ٹریٹی امپلی مینٹیشن سیل پنجاب بیرسٹرسعید ناصر نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے شرکاءکو بتایا کہ پنجاب ٹریٹی امپلی مینٹیشن سیل کے قیام کا مقصد پاکستان کے بین الاقوامی معاہدہ جات کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔