وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےوزیراعظم کے پٹرولیم ریلیف پروگرام سے متعلق عوامی آگاہی مہم کے تحت اسلام آباد میں پٹرولیم ریلیف پروگرام کے آگاہی بوتھس کا دورہ کیا۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد میں پٹرولیم ریلیف پروگرام کے آگاہی بوتھس کا دورہ
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےوزیراعظم کے پٹرولیم ریلیف پروگرام سے متعلق عوامی آگاہی مہم کے تحت اسلام آباد میں پٹرولیم ریلیف پروگرام کے آگاہی بوتھس کا دورہ کیا۔ وزارت پارلیمانی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر نے اس موقع پر شہریوں سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کے پٹرولیم ریلیف پروگرام کے طریقۂ کار سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے صارفین کو پٹرولیم ریلیف کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرولیم ریلیف پروگرام بڑھتی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پٹرولیم ریلیف پروگرام کے فوائد مستحق شہریوں تک مؤثر انداز میں پہنچائے جائیں گے،شہریوں کو ریلیف پروگرام سے متعلق براہِ راست رہنمائی اور معلومات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ عوامی سہولت اور پٹرولیم ریلیف پروگرام کی مؤثر فراہمی کے لئے اسلام آباد میں عملی اقدامات جاری ہیں ۔








