وفاقی کابینہ نے وزیرِ اعظم کو صوبہ خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز دے دی، پی ایم ہاؤس سے ایڈوائس ایوان صدر بھجوا دی گئی

وفاقی کابینہ نے وزیرِ اعظم کو صوبہ خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز دے دی، پی ایم ہاؤس سے ایڈوائس ایوان صدر بھجوا دی گئی

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی کابینہ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو صوبہ خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز دے دی، وزیر اعظم ہائوس سے ایڈوائس ایوان صدر بھجوا دی گئی۔ اتوار کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،کابینہ کو خیبر پختونخوا میں امن و امان اور دہشتگردی کی صورتحال بارے بریفنگ دی گئی،

کابینہ نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سے صوبائی حکومت کی دانستہ لاتعلقی کے پیش نظر حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کابینہ نے وزیرِ اعظم کو تجویز دی کہ صدر مملکت کو مشورہ دیں کہ وہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کا نفاذ کریں، اس ضمن میں وزیرِ اعظم ہاؤس سے ایڈوائس ایوان صدر بھجوا دی گئی ہے ۔