وومن چیمبر آف کامرس سرگودھا کی جانب سے معرکۂ حق ت کی اریخی کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین

صدر وومن چیمبر آف کامرس سرگودھا شمیم آفتاب، ڈاکٹر حمیرا اظہر اور سمیرا ابو ہریرا نے “معرکۂ حق” کے حوالے سے اپنے مشترکہ بیان میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قربانیوں اور وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی لازوال خدمات کوزبردست خراجِ تحسین پیش کیاہے۔اُنہوں نے کہا کہ آج سے ایک سال قبل پاکستان کو درپیش چیلنجز کے دوران پاک فوج نے جس بہادری، حکمتِ عملی اور …

سرگودھا ۔ 08 مئی (اے پی پی):صدر وومن چیمبر آف کامرس سرگودھا شمیم آفتاب، ڈاکٹر حمیرا اظہر اور سمیرا ابو ہریرا نے “معرکۂ حق” کے حوالے سے اپنے مشترکہ بیان میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قربانیوں اور وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی لازوال خدمات کوزبردست خراجِ تحسین پیش کیاہے۔اُنہوں نے کہا کہ آج سے ایک سال قبل پاکستان کو درپیش چیلنجز کے دوران پاک فوج نے جس بہادری، حکمتِ عملی اور عزم کا مظاہرہ کیا، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی کامیابی، قومی اتحاد اور دفاعی قوت کی علامت بن چکا ہے۔ صدر وومین چیمبر آف کامرس شمیم آفتاب نے کہا کہ پاکستانی افواج نے ہر مشکل وقت میں قوم کی امنگوں کے مطابق ملک کا دفاع کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

ڈاکٹر حمیرا اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ رہیں گی۔ سمیرا ابو ہریرا نے کہا کہ معرکہ حق قومی یکجہتی، حوصلے اور پاکستان کے مضبوط دفاع کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، تاہم وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

مزید خبریں