وہاڑی ۔ 11 فروری (اے پی پی):پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی دفتر وہاڑی میں منعقدہ تنظیمی اجلاس میں تحصیل وہاڑی کی نئی باڈی کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ نئی باڈی کا اعلان مرکزی صدر آل پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان اور ضلعی صدر وہاڑی چوہدری عبدالغنی نے کیا۔اعلان کے مطابق محمد شفیق چیئرمین، محمد یاسین سینیئر وائس چیئرمین، چوہدری حنیف وائس چیئرمین، عبدالغفور صدر، نذیر احمد سینیئر نائب …
وہاڑی ،پاکستان کسان اتحاد تحصیل باڈی کا اعلان، محمد شفیق چیئرمین مقرر
وہاڑی ۔ 11 فروری (اے پی پی):پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی دفتر وہاڑی میں منعقدہ تنظیمی اجلاس میں تحصیل وہاڑی کی نئی باڈی کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ نئی باڈی کا اعلان مرکزی صدر آل پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان اور ضلعی صدر وہاڑی چوہدری عبدالغنی نے کیا۔اعلان کے مطابق محمد شفیق چیئرمین، محمد یاسین سینیئر وائس چیئرمین، چوہدری حنیف وائس چیئرمین، عبدالغفور صدر، نذیر احمد سینیئر نائب صدر، بابر تسلیم نائب صدر، ندیم حیدر جنرل سیکرٹری، رانا محمد اسلم جوائنٹ سیکرٹری، ساجد چیمہ ایگزیکٹو ممبر، چوہدری سعید میڈیا ایڈوائزر، انور سجاد فنانس سیکرٹری اور اقبال وصلی آفس سیکرٹری منتخب ہوئے۔
اجلاس میں ملک سجاد، ملک اسد علی، حق نواز، سرفراز، امین کھرل اور عتیق الرحمن سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تنظیم ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے زرعی مداخل کی قیمتوں میں اضافے، فصلوں کے مناسب معاوضے اور کاشتکاروں کو درپیش انتظامی مشکلات کے خاتمے کے لیے مؤثر آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران پر زور دیا کہ وہ تحصیل سطح پر تنظیم کو فعال بناتے ہوئے کسان برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کریں۔









