وہاڑی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام چک نمبر 196 ای بی مرکز پپلی اڈا میں زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں کاشتکاروں کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) وہاڑی رانا محمد عارف نے کاشتکاروں کو زیادہ گندم اگانے، جدید کاشتکاری طریقوں اور حکومت کی گندم خریداری پالیسی بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے گندم کی خریداری قیمت …
وہاڑی میں زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت کاشتکاروں کا اجتماع، حکومت نے 40 کلو گرام گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کر دی
وہاڑی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام چک نمبر 196 ای بی مرکز پپلی اڈا میں زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں کاشتکاروں کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) وہاڑی رانا محمد عارف نے کاشتکاروں کو زیادہ گندم اگانے، جدید کاشتکاری طریقوں اور حکومت کی گندم خریداری پالیسی بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے گندم کی خریداری قیمت 3500 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی ہے جبکہ ضلع وہاڑی میں گندم کا کاشت ہدف 4 لاکھ 52 ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔
رانا محمد عارف نے کہا کہ کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے زرعی مداخل باآسانی حاصل کر سکتے ہیں اور معیاری گندم کا بیج 5500 روپے فی 50 کلوگرام کے حساب سے دستیاب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار اگر PKC قرضہ جات کی بروقت ادائیگی کریں تو اگلا قرض صرف 24 گھنٹوں میں جاری کر دیا جائے گا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ساجد علی نے گندم کی زیادہ پیداوار اور فصلوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے رہنمائی فراہم کی، جبکہ چیف کوآرڈینیٹر ریڈک محمد قمر محمود نے انسداد سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بیان کیں۔
اجلاس کے اختتام پر کسانوں کے سوالات کے جوابات دیے گئے اور کاشتکاروں نے ضلع وہاڑی کو گندم کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔









