وہاڑی ۔ 04 فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت بیوہ، مطلقہ اور مستحق دیہی خواتین کو خود کفیل بنانے کے عزم کے ساتھ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ وہاڑی کے زیر اہتمام نجی مارکی میں لائیو سٹاک اثاثہ جات منتقلی پروگرام کے تحت گائے اور بھینسوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاصم شیر میکن، سیکرٹری …
وہاڑی میں لائیو سٹاک اثاثہ جات منتقلی پروگرام، مستحق دیہی خواتین میں گائے، بھینسیں اور کارڈز تقسیم

مزید خبریں
وہاڑی ۔ 04 فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت بیوہ، مطلقہ اور مستحق دیہی خواتین کو خود کفیل بنانے کے عزم کے ساتھ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ وہاڑی کے زیر اہتمام نجی مارکی میں لائیو سٹاک اثاثہ جات منتقلی پروگرام کے تحت گائے اور بھینسوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاصم شیر میکن، سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ، سپیشل سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب اسد نعیم، ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر سید ندیم بدر، سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں، سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن علی اور ایم پی اے ملک نوشیر انجم لنگڑیال کے نمائندے ملک سجاد لنگڑیال نے شرکت کی، اس موقع پر تحصیل وہاڑی اور تحصیل میلسی کی دیہی خواتین میں 226 گائے اور بھینسیں تقسیم کی گئیں
جبکہ 5 ہزار روپے مالیت کے لائیو سٹاک کارڈز بھی فراہم کیے گئے، جانوروں کی تقسیم قرعہ اندازی کے ذریعے پرچی کے مطابق اور ڈیجیٹل سسٹم کے تحت شفاف انداز میں عمل میں لائی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب متوسط طبقے کی بہتری اور بالخصوص دیہی بیوہ و طلاق یافتہ خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں اور لائیو سٹاک اثاثہ جات منتقلی پروگرام سے مستحق خواتین کی آمدن میں پائیدار اضافہ ممکن ہوگا، سپیشل سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب اسد نعیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین باعزت روزگار حاصل کریں جبکہ گائے اور بھینسوں کی مفت فراہمی اس وژن کی عملی شکل ہے، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر سید ندیم بدر نے کہا کہ اثاثہ جات منتقلی پروگرام مستحق خواتین کے لیے تحفہ اور دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کی مضبوط بنیاد ہے
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ یہ منصوبہ خواتین کو بااختیار بنانے کی عملی مثال ہے اور مستحق دیہی خواتین میں لائیو سٹاک کی منصفانہ و شفاف تقسیم جاری ہے، سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دیہی معیشت کو استحکام ملے گا، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن علی نے بتایا کہ ضلع وہاڑی کی 932 درخواستوں کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 363 مستحق خواتین کو گائے اور بھینسیں فراہم کی جا رہی ہیں، تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سلمان حسن، دیگر افسران، مسلم لیگ (ن) کی ضلعی صدر نوشین ملک اور خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔








