وہاڑی ۔ 12 فروری (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایات پر کپاس کی بحالی اور گلابی سنڈی کے مؤثر تدارک کیلئے کپاس کی چھڑیوں کی تلفی اور الٹ پلٹ کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔چک نمبر 228 ای بی میں کاشتکار راؤ آصف کے ڈیرہ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ) کاٹن زون الیاس رضا کلاچی، ڈویژنل …
وہاڑی میں کپاس کی چھڑیوں کی تلفی مہم شروع، گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے عملی اقدامات

مزید خبریں
وہاڑی ۔ 12 فروری (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایات پر کپاس کی بحالی اور گلابی سنڈی کے مؤثر تدارک کیلئے کپاس کی چھڑیوں کی تلفی اور الٹ پلٹ کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔چک نمبر 228 ای بی میں کاشتکار راؤ آصف کے ڈیرہ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ) کاٹن زون الیاس رضا کلاچی، ڈویژنل ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ملتان ڈاکٹر رمضان عاصی اور ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ وہاڑی محفوظ الحق نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار سہو کے وژن اور ڈی جی زراعت (پیسٹ وارننگ) ڈاکٹر عامر رسول کی خصوصی ہدایات کے تحت شروع کی گئی مہم کا مقصد گلابی سنڈی کے مکمل خاتمے کیلئے فصل کی باقیات کا بروقت تدارک یقینی بنانا ہے
کیونکہ کپاس کی چھڑیوں کی تلفی کے بغیر سنڈی پر قابو پانا ممکن نہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے اقدام کو بروقت اور مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کپاس کی بحالی اور کاشتکاروں کی معاشی استحکام کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، کاشتکار فصل کی باقیات فوری تلف کریں تاکہ آئندہ سیزن میں نقصان سے بچا جا سکے۔ ایڈیشنل ڈی جی الیاس رضا کلاچی نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فیلڈ مانیٹرنگ اور آگاہی مہم مزید تیز کرنے کا اعلان کیا جبکہ ڈاکٹر رمضان عاصی نے کہا کہ محکمہ کے عملی اقدامات سے کاشتکاروں میں شعور بیدار ہو رہا ہے۔








