ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ نے 2028-2026 کی مدت کے لیے اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا ہے۔نئے منتخب اراکین کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی اور وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ چیمبر کو مضبوط بنانے اور اس کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں گراں قدر خدمات انجام دیں …
ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی 2028-2026 کے لیے بلا مقابلہ منتخب

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ نے 2028-2026 کی مدت کے لیے اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا ہے۔نئے منتخب اراکین کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی اور وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ چیمبر کو مضبوط بنانے اور اس کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں گراں قدر خدمات انجام دیں گے۔
نئی ایگزیکٹو کمیٹی خواتین کی زیرِ قیادت کاروبار کو فروغ دینے، خواتین کاروباری شخصیات کی معاونت کرنے اور معاشی سرگرمیوں میں ان کی شرکت کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی قیادت نے سیالکوٹ میں خواتین کاروباری شخصیات کی معاشی خودمختاری کو آگے بڑھانے اور کاروباری برادری میں خواتین کے کردار کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چیمبر نے تمام منتخب اراکین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی اجتماعی کوششیں خطے میں خواتین کی ملکیت والے کاروباروں کی ترقی اور وسعت میں معاون ثابت ہوں گی۔








