وینزویلا کی حکومت عوام کی تابع، بیرونی احکامات قبول نہیں کریں گے،وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسے روڈریگز

کراکس ۔27جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسے روڈریگز نے کہا ہے کہ ملک کی حکومت صرف اور صرف وینزویلا کے عوام کی تابع ہے اور کسی بیرونی طاقت کے احکامات قبول نہیں کرتی۔ تاس کے مطابق انہوں نے یہ بات سرکاری نشریاتی ادارے وینزولانا ڈی ٹیلی ویژن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیلسے روڈریگز کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے عوام کی ایک حکومت ہے اور یہی …

کراکس ۔27جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسے روڈریگز نے کہا ہے کہ ملک کی حکومت صرف اور صرف وینزویلا کے عوام کی تابع ہے اور کسی بیرونی طاقت کے احکامات قبول نہیں کرتی۔ تاس کے مطابق انہوں نے یہ بات سرکاری نشریاتی ادارے وینزولانا ڈی ٹیلی ویژن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیلسے روڈریگز کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے عوام کی ایک حکومت ہے اور یہی حکومت عوام کے فیصلوں کی پابند ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا کسی بھی خارجی عنصر کے سامنے جواب دہ نہیں اور نہ ہی وینزویلا کے عوام کسی بیرونی طاقت کے احکامات تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے حالیہ بیانات کو غیرمتعلقہ اور توہین آمیز قرار دیا۔قائم مقام صدر نے مزید کہا کہ وینزویلا امریکا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات سے خوفزدہ نہیں، بشرطیکہ یہ تعلقات بین الاقوامی قوانین اور وینزویلا کی تاریخ و خودمختاری کے احترام کے اصولوں کے تحت ہوں۔اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ جب تک امریکا وینزویلا کا انتظام سنبھالے گا، وہ ملک کے تیل اور دیگر وسائل کی فروخت کو کنٹرول کرے گا، جبکہ انتخابات بھی امریکا کے طے کردہ وقت پر کرائے جائیں گے۔

دوسری جانب وینزویلا کے وزیرِ خارجہ ایوان گل پنٹو نے 3 جنوری کو الزام عائد کیا تھا کہ امریکا نے کراکس میں شہری اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، جسے انہوں نے فوجی جارحیت قرار دیا۔ ان واقعات کے بعد وینزویلا میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی۔بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جنوری کو دونوں نیویارک کی وفاقی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے۔