اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):ملک سے ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 462 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 460 ملین ڈالر تھا۔ دسمبر میں ٹرانسپورٹ خدمات کی …
ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر معمولی اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):ملک سے ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 462 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 460 ملین ڈالر تھا۔ دسمبر میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 88 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2024 کے 98 ملین ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔
اسی طرح پہلی ششماہی میں سفری خدمات کی برآمدات کا حجم 429 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 359 ملین ڈالر کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر میں سفری خدمات کی برآمدات کا حجم 108 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2024 کے 64 ملین ڈالر کے مقابلے میں 69 فیصد زیاد ہ ہے۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں خدمات شعبہ کی مجموعی برآمدات کا حجم 4.765 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے 4.091 ارب ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔








