ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان،امریکا میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15 اپریل تک طلب

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے امریکا میں 28 سے 30 جون تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سمر فینسی فوڈ شو 2026‘‘ میں شرکت کے لئے 15 اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش میں پاکستان کے مقامی چاول ، کافی ، چائے ، بیوریجز ، گلابی نمک ، ڈیری ، گوشت ، فروزن …

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے امریکا میں 28 سے 30 جون تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سمر فینسی فوڈ شو 2026‘‘ میں شرکت کے لئے 15 اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش میں پاکستان کے مقامی چاول ، کافی ، چائے ، بیوریجز ، گلابی نمک ، ڈیری ، گوشت ، فروزن فوڈ ، سی فوڈ ، پھل ، سبزیاں، فاسٹ فوڈ اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔