ٹماٹر کی فصل کو15سے 20دن کے بعدپانی لگائیں ، محکمہ زراعت سیالکوٹ
ٹماٹر کی فصل کو15سے 20دن کے بعدپانی لگائیں ، محکمہ زراعت سیالکوٹ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔2جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے ٹماٹر کے کاشتکاروں کوآبپاشی کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ کے مطابق موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فصل کو15سے 20دن کے بعدپانی لگائیں اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے ابتدائی ایام میں ہی 2سے3مرتبہ مناسب گوڈی کریں تاکہ ٹماٹرکے پودوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ گوڈی کرتے وقت ٹماٹرکے پودوں پر مٹی چڑھادیں اور پودوں کا رخ پٹڑیوں کی جانب کریں تاکہ ٹماٹرپانی میں گر کر ضائع نہ ہو ۔
انہوں نے کہا کہ ٹماٹرکے کاشتکار جڑی بوٹیوں کے کیمیائی انسداد کے لئے ماہرین زراعت کی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں۔ مزید معلومات و رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت،محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف یا توسیع وپیسٹ وارننگ کے عملہ سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔








