ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ملک کو 5.024 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 4.775 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ٹیکسٹائل برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 5 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ملک کو 5.024 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 4.775 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 1.647 ارب ڈالر رہیں جو اگست 2026 کے 1.565 ارب ڈالر کے مقابلے میں 5 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر کے 1.573 ارب ڈالر کے مقابلے میں بھی 5 فیصد زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات 8.445 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.599 ارب ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہیں۔








