ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم 476.075ملین ڈالرریکارڈکیاگیا
ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم 476.075ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2025کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11فیصدزیادہ ہے،مالی سال 2025کے پہلے 10ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر428.88ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اپریل میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم 41.093ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 60.97ملین ڈالراوراپریل 2025میں 46.74ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں ٹیکسٹائل مشینری کی مجموعی درآمدات پر541.030ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات پر7.796ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواہے۔








