ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر1.8فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو16.666ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 16.365ارب ڈالرکے مقابلہ میں 1.8فیصدزیادہ ہے
ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 1.8فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر1.8فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو16.666ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 16.365ارب ڈالرکے مقابلہ میں 1.8فیصدزیادہ ہے،مئی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.640ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل کے 1.480ارب ڈالرکے مقابلہ میں 11فیصدزیادہ اورگزشتہ سال مئی کے 1.531ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں نیٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 4.602ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.555ارب ڈالرکے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے۔اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات سے ملک کو3.973ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.768ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5فیصدزیادہ ہے، اسی طرح اس مدت میں دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 8.090ارب ڈالررہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.042ارب ڈالرکے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے۔








