ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر1 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پرایک فیصد نموریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات سے ملک کو15.025ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پرایک فیصد نموریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات سے ملک کو15.025ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات کاحجم 14.834ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اپریل میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.480ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجومارچ کے 1.329ارب ڈالرکے مقابلے میں 11فیصد زیادہ اورگزشتہ سال اپریل کے 1.221ارب ڈالرکے مقابلے میں 21فیصدزیادہ ہے۔مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی درآمدات پر5.342ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.123ارب ڈالرکے مقابلے میں 13فیصدکم ہے،اپریل میں ٹیکسٹائل گروپ کی درآمدات کاحجم 464ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ کے 428ملین ڈالرکے مقابلے میں 8فیصدزیادہ اورگزشتہ سال اپریل کے 726ملین ڈالرکے مقابلے میں 36فیصدکم ہے۔

مزید خبریں