ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں 6 ماہ کے دوران 20فیصداضافہ

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر20فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.236ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.866ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،دسمبرمیں …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر20فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.236ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.866ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،دسمبرمیں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 437ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرکے 356ملین ڈالرکے مقابلہ میں 23فیصد اوردسمبر2024کے 348ملین ڈالرکے مقابلہ میں 26فیصدزیادہ ہے۔