پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی ترقی کے لیے وژنری طرزِ حکمرانی اور طویل المدتی حکمتِ عملیوں کا فروغ ناگزیر ہے۔
پائیدار ترقی کے لیے موثر طرزِ حکمرانی اور ہنرمند افرادی قوت ناگزیر ہے، میاں کاشف اشفاق

مزید خبریں
لاہور۔12جولائی (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی ترقی کے لیے وژنری طرزِ حکمرانی اور طویل المدتی حکمتِ عملیوں کا فروغ ناگزیر ہے۔ اتوار کو یہاں کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحکم ٹیکس نظام، بروقت ریگولیٹری منظوریوں اور پالیسیوں کے تسلسل سے ہی کاروباری ماحول بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے پاکستانی افرادی قوت کو عالمی قیادت کے دھارے میں شامل کرنے، تکنیکی اداروں کی بحالی،تعلیم کے فروغ اور عالمی کمپنیوں و مقامی جامعات کے درمیان شراکت داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موثر حکمرانی اور ہنرمند افرادی قوت ہی پاکستان کو خوشحال اور عالمی معیشت سے ہم آہنگ مستقبل کی جانب لے جا سکتی ہے۔








