پائیدار معاشی ترقی کے لیے ہنرمند افرادی قوت اور خواتین کی شمولیت ناگزیر ہے، میاں کاشف اشفاق

پائیدار معاشی ترقی کے لیے ہنرمند افرادی قوت اور خواتین کی شمولیت ناگزیر ہے، میاں کاشف اشفاق

لاہور۔14جون (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی ترقی،برآمدات میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی جو قومی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔

اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ، زرعی و معدنی پراسیسنگ، تعمیرات، صحت، مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل مالیاتی خدمات، ٹیلی میڈیسن اور فرنیچر کے شعبے ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنرمند افرادی قوت کی برآمد کو بھی ایک اسٹریٹجک صنعت کا درجہ دیا جانا چاہیے کیونکہ بین الاقوامی معیار کے تربیت یافتہ کارکن نہ صرف زیادہ آمدنی حاصل کرتے ہیں بلکہ ترسیلاتِ زر میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ انسانی سرمایہ ہی جدت، سرمایہ کاری، مسابقت اور طویل المدتی خوشحالی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے جنوبی کوریا،ویتنام، بنگلہ دیش اور روانڈا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے ترقی سے قبل تعلیم اور مہارتوں میں سرمایہ کاری کی،جس کے نتیجے میں معاشی نمو حاصل ہوئی۔انہوں نے خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شمولیت کو بھی ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نصف آبادی پر مشتمل خواتین ایک بڑا غیر استعمال شدہ معاشی سرمایہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں خواتین کی خدمات کو باقاعدہ طور