پائیڈ میں راستہ سی جی پی 8.0 کی جائزہ ورکشاپ شروع ہوگئی

پائیڈ میں راستہ سی جی پی 8.0 کی جائزہ ورکشاپ شروع ہوگئی

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈولپمنٹ اکنامکس(پائیڈ) میں راستہ سی جی پی 8.0 کی جائزہ ورکشاپ پیرکو شروع ہوگئی جس میں محققین، پالیسی ساز اور ریسرچ ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین شرکت کررہے ہیں۔

پائیڈکے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید ندیم اپنے افتتاحی کلمات میں کہاکہ تحقیق کو پالیسی، عوام اور قومی ترقی سے جڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ کا راستہ( ریسرچ فار سوشل ٹرانسمیشن اینڈ ایڈوانسمنٹ ) سی جی پی تحقیق کو پالیسی سازی سے مربوط کرتے ہوئے انتخاب کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور معیار کو بنیادی حیثیت دے رہاہے ۔

ورکشاپ کے درمیان بتاگیا کہ موصول ہونے والی 1712 درخواستوں میں سے 168 تجاویز آخری مرحلے تک پہنچ گئی ہیں۔ شارٹ لسٹ کیے گئے محققین آئندہ 8 دنوں میں اپنی تحقیق پیش کریں گے اور ریسرچ ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین کے ساتھ براہِ راست مکالمہ کریں گے، اس دوران ان کی تجاویز کا جامع جائزہ لے کر حتمی انتخاب کیا جائے گا۔

وائس چانسلرنے پائیڈ ریسرچ ایڈوائزری کمیٹی اور تمام درخواست گزاروں کی کوششوں کی تعریف کی اور اور شارٹ لسٹ ہونے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔