پانی کے تحفظ، شجرکاری، جدید آبپاشی اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ، افتخار علی ملک

پانی کے تحفظ، شجرکاری، جدید آبپاشی اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ، افتخار علی ملک

لاہور۔10مئی (اے پی پی):سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث شمالی علاقوں میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں جبکہ انڈس ڈیلٹا بھی تیزی سے سکڑتا جا رہا ہے،جو ملک کے ماحولیاتی نظام کے لیے خطرہ ہے۔اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میٹھے پانی کی کمی،سمندری پانی کی در اندازی اور ماحولیاتی غفلت کے باعث انڈس ڈیلٹا کے قدرتی وسائل اور مینگرووز کے جنگلات کو نقصان ہو رہا ہے،جس سے ساحلی علاقوں کی معیشت اور ماہی گیری متاثر ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمالیہ اور قراقرم کے گلیشیئر غیر معمولی رفتار سے پگھل رہے ہیں،جس سے مستقبل میں سیلاب، پانی کی قلت اور زرعی بحران کا اندیشہ ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان کم کاربن اخراج کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے،اس لیے ترقی یافتہ ممالک اور عالمی اداروں کو مالی و تکنیکی مدد فراہم کرنی چاہیے۔انہوں نے حکومت، ماہرین اور کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ ملکر پانی کے تحفظ، شجرکاری، جدید آبپاشی اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیں تاکہ موسمیاتی خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

مزید خبریں