اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاور ڈویژن کے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے بجٹ اعداد و شمار حقیقت پر مبنی نہیں ہیں‘ یہی وجہ ہے کہ ان کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے‘ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی حکومت کے تمام فیصلے حقائق پر مبنی ہوں گے‘ بجلی کا انفراسٹرکچر بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے‘ …
پاور ڈویژن کے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل پر بحث کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاور ڈویژن کے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے بجٹ اعداد و شمار حقیقت پر مبنی نہیں ہیں‘ یہی وجہ ہے کہ ان کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے‘ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی حکومت کے تمام فیصلے حقائق پر مبنی ہوں گے‘ بجلی کا انفراسٹرکچر بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے‘ محنت کشوں کے مفادات کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا اور کرپشن کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب نے ضمنی مالیاتی بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے عوام کی توقعات نے ہمیں اس ایوان تک پہنچایا اور عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر بٹھایا۔ ہمیں تبدیلی کے نام پر کامیابی ملی ہے۔ ہم نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ انہیں صاف اور شفاف طرز حکومت دیں گے۔








