پاکستان فرنیچر کونسل ( پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی اور دور رس اہمیت کی حامل پیش رفت قرار دیا ہے۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ عالمِ اسلام کے اتحاد اور اجتماعی سلامتی کی جانب اہم پیش رفت ہے، میاں کاشف اشفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل ( پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی اور دور رس اہمیت کی حامل پیش رفت قرار دیا ہے۔
اتوار کو جاری اپنے بیان میں میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا بلکہ خطے میں امن، استحکام اور اجتماعی سلامتی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ، تاریخی اور اسلامی رشتے پہلے ہی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں جبکہ دفاعی تعاون میں مزید پیش رفت تینوں ممالک کے باہمی اعتماد اور مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ موجودہ عالمی اور علاقائی حالات میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور اجتماعی سلامتی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا یہ تعاون عالمِ اسلام کے وسیع تر مفادات کے تحفظ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مثبت مثال بن سکتا ہے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان دفاع کے ساتھ ساتھ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایف سی نے کہا کہ مضبوط علاقائی شراکت داری پاکستان سمیت پورے خطے میں معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل ملک میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔







