پاکستانی خواتین نے دنیا بھر میں اپنا مقام منوایا ہے،بانیان پاکستان کی بصیرت ، ہمارے آئین ، قدیم تہذیبی روایات اور ہمارے دین نے خواتین کو وہ پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جس میں انہوں نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،ڈاکٹر ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ ۔ 13 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کے پندرہ روزہ اجلاس کے پہلے دن پاکستانی مشن کے زیر اہتمام تصویری نمائش اور دیگر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ تصویری نمائش میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمود اور مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ ایم علی کی قیادت میں پاکستانی وفد نے شرکت کی۔نمائش …

اقوام متحدہ ۔ 13 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کے پندرہ روزہ اجلاس کے پہلے دن پاکستانی مشن کے زیر اہتمام تصویری نمائش اور دیگر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ تصویری نمائش میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمود اور مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ ایم علی کی قیادت میں پاکستانی وفد نے شرکت کی۔نمائش میں ممتاز پاکستانی خواتین کے کارناموں کو اجاگر کیا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس موقع پر کہا کہ نمائش کا مقصد ان پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے کارناموں سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی لحاظ سے کسی سے پیچھے نہیں اور وہ اپنے کام سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ پوری دنیا کو متاثر کر سکتی ہیں۔مسلم ممالک میں پہلی خاتون وزیر اعظم، وزیر خارجہ، سپیکر قومی اسمبلی، سفارت کار، جج، حقوق انسانی کی علمبردار، ماہرین اقتصادیات، کھلاڑیوں اور انٹرپرینوئرز کی حیثیت سے پاکستانی خواتین نے دنیا بھر میں اپنا مقام منوایا ہے۔