پاکستان میں فری لانسنگ کا شعبہ تیز ترقی کرتے ہوئے قومی معیشت کے لیے مضبوط ستون بنتا جا رہا ہے۔ سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل ( ایس آئی ایف سی)کے مؤثر اصلاحاتی اقدامات اور پالیسی تسلسل کے باعث آئی ٹی سیکٹر مسلسل استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس کا براہ راست فائدہ فری لانسرز کو بھی حاصل ہو رہا ہے۔
پاکستانی فری لانسرز کا عالمی مارکیٹ میں بڑھتا کردار ،زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):پاکستان میں فری لانسنگ کا شعبہ تیز ترقی کرتے ہوئے قومی معیشت کے لیے مضبوط ستون بنتا جا رہا ہے۔ سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل ( ایس آئی ایف سی)کے مؤثر اصلاحاتی اقدامات اور پالیسی تسلسل کے باعث آئی ٹی سیکٹر مسلسل استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس کا براہ راست فائدہ فری لانسرز کو بھی حاصل ہو رہا ہے۔مالی سال 2026 کی تیسری سہ ماہی تک پاکستانی فری لانسرز نے 856 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ کما کر اہم سنگ میل عبور کیا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں حاصل ہونے والے 567 ملین ڈالرز کے مقابلے میں 289 ملین ڈالر زائد ہے۔ اس طرح زرمبادلہ آمدن میں تقریباً 50 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اس شعبے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
چیئرمین پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن ابراہیم امین کے مطابق ہر ماہ سرکاری اور نجی سطح پر جاری تربیتی پروگرامز کے ذریعے ہزاروں نوجوان فری لانسنگ مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشیں فری لانسرز کے لیے سازگار ماحولیاتی نظام فراہم کر رہی ہیں۔سابق چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن (پاشا)، زوہیب خان کے مطابق ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد گزشتہ تین برسوں میں آئی ٹی شعبے میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ۔
ان کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات نے آئی ٹی ایکسپورٹرز، فری لانسرز اور سٹارٹ اپس کے لیے مالی لین دین اور زرمبادلہ کے معاملات کو مزید آسان بنایا ہے۔ماہرین کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تحت پالیسی تسلسل اور حکومتی معاونت کے نتیجے میں آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ فری لانسرز کی بڑھتی تعداد پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔یہ پیش رفت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اگر موجودہ پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہا تو پاکستان نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں بلکہ فری لانسنگ کے عالمی میدان میں بھی بڑی قوت بن سکتا ہے۔








