اکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کا ایک وفد وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن کی قیادت میں اتوار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے روانہ ہو گیا۔دورے کا مقصد سعودی عرب کی فوری اور طویل المدتی غذائی ضروریات کا جائزہ لینا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔
پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد سیف الرحمان کی قیادت میں سعودی عرب روانہ

مزید خبریں
لاہور۔12اپریل (اے پی پی):پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کا ایک وفد وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن کی قیادت میں اتوار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے روانہ ہو گیا۔دورے کا مقصد سعودی عرب کی فوری اور طویل المدتی غذائی ضروریات کا جائزہ لینا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔
روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سیف الرحمن نے کہا کہ مشرقِ وسطی میں جاری کشیدگی کے باعث خطے میں غذائی تحفظ اور سپلائی چین کے استحکام کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے،ایسے میں اس دورے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ پاکستانی برآمدات میں اضافے،مشترکہ منصوبوں اور طویل المدتی معاہدوں کی راہ ہموار کرے گا،جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان معاشی تعاون اور باہمی اعتماد کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران وفد سعودی حکام،درآمد کنندگان اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کرے گا تاکہ سعودی عرب کی فوری اور مستقبل کی غذائی ضروریات کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے۔
اس کا مقصد بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر ان ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔سیف الرحمن نے کہا کہ زرعی معیشت ہونے کے ناطے پاکستان سعودی عرب کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں موثر کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اعلی معیار کی مصنوعات کی مستقل فراہمی کے ذریعے اس تعاون کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔انہوں نے پائیدار شراکت داری، بہتر لاجسٹکس اور ہموار تجارتی نظام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔








