فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف سی سی آئی ) کی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نئے تجارتی مواقع کی تلاش اور خلیجی ممالک میں پاکستانی غذائی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے اتوار کو دبئی روانہ ہوگیا۔
پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد شاہد عمران کی قیادت میں دبئی روانہ ہو گیا

مزید خبریں
لاہور۔19جولائی (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف سی سی آئی ) کی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نئے تجارتی مواقع کی تلاش اور خلیجی ممالک میں پاکستانی غذائی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے اتوار کو دبئی روانہ ہوگیا۔ روانگی سے قبل خواتین کاروباری شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد عمران نے کہا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک میں سپلائی چین متاثر ہوئی ہے جس سے پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ وفد دبئی میں فوڈ درآمدکنندگان، ڈسٹری بیوٹرز، ریٹیل چینز اور تجارتی تنظیموں سے ملاقاتیں اور پاکستانی چاول، مصالحہ جات، پھل، سبزیاں، پراسیسڈ فوڈ، ضیا اسنیکس سمیت ویلیو ایڈڈ زرعی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ پر بات چیت کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے پاکستان کی غذائی برآمدات میں اضافہ، خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید مضبوط اور ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔








