لاہور۔27فروری (اے پی پی):پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن خادم حسین نے افغان طالبان اور دہشتگردوں کے سرحدی حملوں کو ناکام بنانے پر پاکستان کی افواج کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد اور اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے ۔جمعہ کے روز یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان …
پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد اور اپنی افواج کی پشت پر ہے،خادم حسین

مزید خبریں
لاہور۔27فروری (اے پی پی):پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن خادم حسین نے افغان طالبان اور دہشتگردوں کے سرحدی حملوں کو ناکام بنانے پر پاکستان کی افواج کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد اور اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے ۔جمعہ کے روز یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک لاکھوں افغانیوں کی مہمان نوازی کی لیکن انہوں نے اس کا محسن کشی سے جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کسی بھول میں نہ رہے،پاکستانی افواج اور قوم انہیں گھر تک چھوڑ کر آئے گی اور اس عمل کو وہ مدتوں یاد رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک سمیت دنیا کو طالبان رجیم کی چھتری کے نیچے دہشتگردی پروان چڑھنے کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے،افغانستان میں دہشتگردوں کی نر سریاں نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی پر پاکستان کی افواج کے موثر جواب کے بعد دہشتگردوں اور افغان طالبان دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے اور اب اپنی ہزیمت کو چھپانے کیلئے میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔








