پاکستانی معیشت ملکی و بیرونی دھچکوں کے مقابلے میں زیادہ مستحکم ہو چکی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت ملکی اور بیرونی دھچکوں کے مقابلے میں زیادہ مستحکم ہو چکی ہے اور پائیدار معاشی ترقی کے حصول کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت ملکی اور بیرونی دھچکوں کے مقابلے میں زیادہ مستحکم ہو چکی ہے اور پائیدار معاشی ترقی کے حصول کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔

ہفتہ کوآئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال 2023 میں بلند سطح پر موجود مہنگائی مالی سال 2026 میں نمایاں کمی کے بعد تقریباً ہدف کی حد میں آ گئی جبکہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باوجود معاشی استحکام برقرار رہا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 2026 میں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 3.7 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر فروری 2023 میں 3 ارب ڈالر سے کم کی سطح سے بڑھ کر 9 اکتوبر 2026 تک 21.5 ارب ڈالر ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی بنیادی اشاریے مضبوط ہیں اور معیشت پائیدار ترقی کے حصول کے لیے نمایاں طور پر بہتر پوزیشن میں ہے۔

مزید خبریں