اکستان کی معیشت میں بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور مثبت معاشی اشاریے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام کے مطابق مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد تک آ گئی ہے جسے معاشی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت …
پاکستانی معیشت میں بہتری کے آثار، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد تک آگئی
اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):پاکستان کی معیشت میں بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور مثبت معاشی اشاریے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام کے مطابق مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد تک آ گئی ہے جسے معاشی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ حکومت نے معاشی اصلاحات کے عمل کو تیز کرتے ہوئے اب تک 169 سے زائد اصلاحات کی منظوری دی ہے، جن کا مقصد معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔
مزید برآں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے جسے ملکی معیشت کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹویٹ کے مطابق خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) کو ٹیکس فری مراکز کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ عالمی تجارت کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کے باعث وسطی ایشیا تک رسائی کے نئے دروازے کھل رہے ہیں، جس سے تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔









