پاکستانی کمپنی حبیب رفیق لمیٹڈ اور ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان کی نجی کمپنی حبیب رفیق انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایچ آر ایل) نے انفراسٹرکچر کی ترقی میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے ساتھ باہمی تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ تاشقند میں ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت میں ازبکستان کے وزیر سرمایہ کاری، صنعت و تجارت لازیز ش کی موجودگی میں …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان کی نجی کمپنی حبیب رفیق انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایچ آر ایل) نے انفراسٹرکچر کی ترقی میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے ساتھ باہمی تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

تاشقند میں ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت میں ازبکستان کے وزیر سرمایہ کاری، صنعت و تجارت لازیز ش کی موجودگی میں یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ ایچ آر ایل گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) محمد اسلم ملک اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس معاہدے کے تحت حبیب رفیق انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور جمہوریہ ازبکستان کی سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کی وزارت کا مقصد پائیدار ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور طویل مدتی اقتصادی شراکت داری کو فروغ دیتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سمارٹ سٹی پروجیکٹس اور صنعتی اقدامات میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

ایچ آر ایل کے وفد نے جمہوریہ ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کا دورہ کیا اور وزیر لازیز شیخ سے ملاقات کی۔

ایچ آر ایل کے وفد نے پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر پیچیدہ انفراسٹرکچر، انجینئرنگ اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں اپنے وسیع تجربے کا بھی اشتراک کیا اور ازبکستان کی جدید کاری اور شہری ترقی کے اہداف کی حمایت کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔