پاکستانی ہنرمند نوجوان ورلڈ سکلز شنگھائی 2026 میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف فنی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں، محنت اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھانا پکانے، گرافک ڈیزائن اور برقی تنصیب سمیت مختلف فنی شعبوں میں عالمی سطح پر اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
پاکستانی ہنرمند نوجوان کا ورلڈ سکلز شنگھائی میں مختلف فنی شعبوں میں صلاحیتوں، محنت اور عزم کا مظاہرہ

مزید خبریں
شنگھائی۔23ستمبر (اے پی پی):پاکستانی ہنرمند نوجوان ورلڈ سکلز شنگھائی 2026 میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف فنی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں، محنت اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھانا پکانے، گرافک ڈیزائن اور برقی تنصیب سمیت مختلف فنی شعبوں میں عالمی سطح پر اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
پاکستانی نوجوانوں کی عالمی مقابلے میں شرکت ملک کے ہنر مند افرادی قوت اور فنی تعلیم و تربیت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی عکاس ہے۔ پاکستانی ٹیم کے نوجوان شرکاء نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر رہے ہیں۔
ملک بھر سے پاکستانی نوجوانوں کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ عالمی مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لئے اعزاز حاصل کریں گے۔







