پاکستان آرمی ایوی ایشن کا بڑا ریسکیو آپریشن، براڈ پیک سے سات غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی برآمد

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا بڑا ریسکیو آپریشن، براڈ پیک سے سات غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی برآمد

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):پاکستان آرمی ایوی ایشن نے بڑا ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے براڈ پیک سے سات غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد پاک فوج کے سرچ آپریشن میں لاپتہ 10میں سے سات غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی برآمد کر لئے گئے۔

پاکستان آرمی ایوی ایشن نے سات کوہ پیماؤں کے جسد خاکی اور امریکی خاتون کوہ پیما کی جزوی باقیات سکردو منتقل کر دیں۔ لاپتہ کوہ پیماؤں میں امریکہ، چین، نیپال، عمان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما شامل تھے۔سکردو میں سول وعسکری حکام، سفارتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ نے جاں بحق کوہ پیماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔خراب موسم اور مسلسل برفانی تودوں کے باعث پاکستانی، نیپالی کوہ پیما کے جسد خاکی اور امریکی خاتون کی باقی ماندہ باقیات تاحال نہ مل سکیں۔