سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور عالمی کاروباری روابط کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں
پاکستان آسٹریلیا اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور عالمی کاروباری روابط کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ایس آ ئی ایف سی کے مطابق اس سلسلے میں سیکریٹری ایس آئی ایف سی نے آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین اور پولیٹیکل اکنامک سیکریٹری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے نئے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔فریقین نے پاکستان کے اہم اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات، کاروباری روابط کے فروغ اور کاروباری استعداد بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ایس آئی ایف سی عالمی اقتصادی روابط کے فروغ، تجارت میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سہولت کاری کے اقدامات کے ذریعے پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول کو مزید سازگار بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔







