پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 104.78 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 524.24 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 572 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 231 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 226 میں کمی اور 115 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آغاز پر تیزی ، 100 انڈیکس 104.78 پوائنٹ بڑھ کر 1 لاکھ 66 ہزار 524 پوائنٹس پر پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 104.78 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 524.24 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 572 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 231 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 226 میں کمی اور 115 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ابتدائی سیشن کے دوران مجموعی طور پر 12 کروڑ 91 لاکھ 50 ہزار حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 7.30 ارب روپے رہی۔پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 2 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار، سنرجی کو پی کے لمیٹڈ کے 2 کروڑ 12 لاکھ 70 ہزار اور سیپ پاور لمیٹڈ کے 56 لاکھ 30 ہزار حصص کا لین دین ہوا۔یونی کیپ مضاربہ، سندھ مضاربہ اور کریسنٹ فائبرز لمیٹڈ حصص کی قیمتوں میں اضافے کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیاں رہیں۔







