پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 474 پوائنٹس بڑھ کر 166,660 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 474 پوائنٹس بڑھ کر 166,660 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 474.41 پوائنٹس کے اضافے سے 166,660.57 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ابتدائی سیشن کے دوران مجموعی طور پر 152 ملین حصص کا کاروبار ہوا، جن کی مالیت 6.82 ارب روپے رہی۔
اس دوران 280 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 187 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی، جبکہ 105 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروباری سرگرمیوں میں پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 14.80 ملین، واصل موبیلٹی مضاربہ کے 12.32 ملین اور سینرجیکوپی کے لمیٹڈ کے 10.42 ملین حصص کا لین دین ہوا۔یونی کیپ مضاربہ، کریسنٹ فائبرز لمیٹڈ اور کرم سرامکس لمیٹڈ ابتدائی کاروبار کے دوران سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔







