پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 720 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 720.83 پوائنٹس کی کمی کے بعد 176975.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں کاروباری حجم 937.269 ملین حصص رہا جبکہ کاروباری مالیت 31.454 ارب روپے سے بڑھ کر 39.134 ارب روپے ہوگئی تاہم مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری 19.885 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 19.830 ٹریلین روپے رہ گئی۔

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 720.83 پوائنٹس کی کمی کے بعد 176975.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں کاروباری حجم 937.269 ملین حصص رہا جبکہ کاروباری مالیت 31.454 ارب روپے سے بڑھ کر 39.134 ارب روپے ہوگئی تاہم مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری 19.885 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 19.830 ٹریلین روپے رہ گئی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 169کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،302 کی قیمتوں میں کمی اور 98 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔حجم کے لحاظ سے سینرجیکو پی کے 293.181 ملین شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ ویز ہوم 71.228 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور بینک آف پنجاب 52.290 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔نمایاں اضافے والے حصص میں یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 143.62 روپے اضافے سے 25,674.98 روپے جبکہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 93.41 روپے اضافے سے 1,197.49 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب نمایاں کمی والے حصص میں رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے حصص 49.89 روپے کمی سے 9,250.11 روپے جبکہ نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے حصص 47.45 روپے کمی سے 7,473.54 روپے پر بند ہوئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 230.30 پوائنٹس کی کمی سے 52702.72 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 141.76 پوائنٹس کی کمی سے 251656.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔