نیویارک ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے متشدد رویوں میں کمی لانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جو امن معاہدے کی جانب مثبت پیشرفت ہے، پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر پیشرفت کا خواہاں ہے، پاکستان، افغانستان سمیت خطے کو امن و استحکام کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو افغان امن عمل پر ہونے والی پیش …
پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر پیش رفت کا خواہاں ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ویڈیو بیان

مزید خبریں
نیویارک ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے متشدد رویوں میں کمی لانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جو امن معاہدے کی جانب مثبت پیشرفت ہے، پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر پیشرفت کا خواہاں ہے، پاکستان، افغانستان سمیت خطے کو امن و استحکام کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو افغان امن عمل پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کچھ عرصے سے امریکہ اورطالبان کے درمیان مذاکرات جاری تھے اور ہم چاہتے تھے کہ مذاکرات پر کوئی پیش رفت ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان افغانستان اور اس خطے کو امن و استحکام کی ضرورت ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آج اس سلسلے میں ایک اچھی پیش رفت سامنے آئی ہے اور پاکستان نے متشدد رویوں میں کمی کا جو مطالبہ کیا تھا طالبان نے اس پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے امن معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان نے جو مصالحانہ ذمہ داری اٹھائی تھی اسے باعافیت نبھایا ہے، ہماری خواہش ہے کہ خطے میں امن قائم ہو اور اس کا فائدہ افغانستان کو بھی ہو اور پاکستان کے عوام کو بھی ہو۔








