پاکستان انٹرنیشنل ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی انویسٹمنٹ کانفرنس اینڈ ایکسپو 2026 کا چوتھا ایڈیشن 10 اکتوبر کو ہوگا

پاکستان انٹرنیشنل ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی انویسٹمنٹ کانفرنس اینڈ ایکسپو 2026 کا چوتھا ایڈیشن 10 اکتوبر کو ہوگا

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی انویسٹمنٹ کانفرنس اینڈ ایکسپو 2026 کا چوتھا ایڈیشن 10 اور 11 اکتوبر کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ کانفرنس اور ایکسپو کا موضوع ’’اے آئی پاورڈ ٹورازم فار اے سسٹین ایبل ٹومارو‘‘ ہے۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی کے مطابق دو روزہ ایونٹ میں سیاحت و مہمان نوازی کے شعبے سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز، سرمایہ کار، پالیسی ساز، ماہرین اور پیشہ ور افراد شرکت کریں گے۔

تقریب میں سیاحت و ہاسپیٹیلٹی سرمایہ کاری، میڈیکل ٹورازم، ایوی ایشن ٹورازم، ایڈونچر ٹورازم، مذہبی سیاحت، سیاحت و ہاسپیٹیلٹی تعلیم اور ماحول دوست و پائیدار سیاحت کے موضوعات پر توجہ دی جائے گی۔تقریب کا مقصد پاکستان میں سیاحت کو ایک مسابقتی، جدت پسند اور پائیدار سیاحتی منزل کے طور پر فروغ دینا جبکہ سرمایہ کاری، اختراع، شمولیت اور پائیدار ترقی کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔

مزید خبریں