پاکستان اورشمالی امریکا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں رواں مالی سال کے دوران اضافہ

اکستان اورشمالی امریکاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں رواں مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.19فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 34.62فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):پاکستان اورشمالی امریکاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں رواں مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.19فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 34.62فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ مالی سال کے پہلے 8ماہ میں امریکا،کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تجارت کاحجم 6.651ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم5.938 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو4.411ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.19فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو4.274ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،فروری میں شمالی امریکاکے ممالک کوبرآمدات کاحجم 194.82ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 539.31ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 475.57ملین ڈالرتھا،مالی سال 2005میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو6.417ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 2.239ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.62فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر 1.663ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،فروری میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 418.10ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 317.71ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 252.13ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر2.588ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔