پاکستان اور مشرقی ایشیاء کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):پاکستان اور مشرقی ایشاء کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان اورمشرقی ایشیاء کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 16.903ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.46فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال …

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):پاکستان اور مشرقی ایشاء کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان اورمشرقی ایشیاء کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 16.903ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.46فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان اورجنوبی مشرقی ایشیاء کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 14.031 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں چین،جنوبی کوریا،جاپان اورمشرقی ایشیاء کے دیگر ممالک کو برآمدات سے ملک کو2.099ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.63 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیاء کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 2.045ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،فروری میں مشرقی ایشیاء کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 273.58ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوجنوری میں 307.36ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 250.059 ملین ڈالر تھا۔مالی سال 2025 میں مشرقی ایشیاء کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو2.975 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں مشرقی ایشیاء کے ممالک سے درآمدات پر14.80ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23.51 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیاء کے ممالک سے درآمدات پر 11.986ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، فروری میں مشرقی ایشیاء کے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.666ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 1.934ارب ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 1.500ارب ڈالرتھا،مالی سال 2025میں مشرقی ایشیاء کے ممالک سے درآمدات پر19.28ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا

،سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے دوران چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.692ارب ڈالر،جاپان 118.51ملین ڈالر،جنوبی کوریا143.16ملین ڈالراورمشرقی ایشیاء کے دیگرممالک کوبرآمدات کاحجم 0.28ملین ڈالررہا،اسی طرح مالی سال کے پہلے 8ماہ میں چین سے درآمدات کاحجم 12.50ارب ڈالر،جاپان 1.074ارب ڈالر،جنوبی کوریا802.25ملین ڈالراورمشرقی ایشیاء کے دیگرممالک سے درآمدات کاحجم 0.17ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔